Header Ads Widget

Responsive Advertisement

لوئر دیر: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ، متعدد زخمی۔

 
لوئر دیر ۔دوگروپوں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق
۔

geo news urdu, urdu news,  Lower Dir firing, dunya news urdu,  

 لوئر دیر (ڈے نیوز اردو )لوئر دیر میں ایک جنازے میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق ملک جہانزیب جو مسلم لیگ کے پی کے نائب صدر ہیں اور سابق صوبائی وزیر ہیں۔اور ملک اعجاز جن کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے، کے درمیان زمین کے تنازع کے نتیجے میں نماز جنازہ پر فائرنگ ہوئی جس سے دونوں جانب سے 9  افراد ہلاک اور کم از کم  20 زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 ملک جہانزیب کا چھوٹا بیٹا فہد بھی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں شامل تھا۔

 پولیس کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا، پولیس اور ایلیٹ فورس موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین میں فائرنگ سے روکا اور موقع کچھ گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

 لاشوں اور زخمیوں کو تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے